مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ آداب کا بیان۔ ۔ حدیث 791

کسی کو مصیبت میں دیکھ کر خوشی کا اظہار نہ کرو

راوی:

وعن واثلة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تظهر الشماتة لأخيك فيرحمه الله ويبتليك . رواه الترمذي وقال هذا حديث حسن غريب

" اور حضرت واثلہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا اپنے مسلمان بھائی کی تکلیف پر اپنی خوشی مت ظاہر کرو کیونکہ ہو سکتا ہے کہ تمہاری بے جا خوشی سے ناراض ہو کر اللہ اس پر اپنی رحمت نازل کر دے اور تمہیں اس آفت و مصیبت میں مبتلا کر دے اس روایت امام ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں