نیچے والا (یعنی صدقہ لینے والا) ہاتھ
راوی: قتیبہ , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَهُوَ يَذْکُرُ الصَّدَقَةَ وَالتَّعَفُّفَ عَنْ الْمَسْأَلَةِ الْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنْ الْيَدِ السُّفْلَی وَالْيَدُ الْعُلْيَا الْمُنْفِقَةُ وَالْيَدُ السُّفْلَی السَّائِلَةُ
قتیبہ، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صدقہ خیرات کا تذکرہ فرماتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مانگنے سے بچتے رہنے کا حکم فرماتے اور فرمایا کہ اوپر والا ہاتھ (یعنی دینے والا ہاتھ) نیچے والے ہاتھ سے (یعنی صدقہ لینے والے ہاتھ سے) افضل ہے اور اوپر والا ہاتھ وہ ہے جو کہ خرچہ کرے اور نیچے والا ہاتھ وہ ہے کہ جو کہ سوال کرے۔
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Umar that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : said, when mentioning charity and those who refrain from asking: “The upper hand is better than the lower hand; the upper hand is that which gives and the lower hand is that which asks.” (Sahih)