اگر کوئی آدمی صدقہ ادا کرے اور وہ خود محتاج ہو تو اس شخص کا صدقہ واپس کر دیا جائے
راوی: عمرو بن علی , یحیی , ابن عجلان , عیاض , ابوسعید
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ عَنْ عِيَاضٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ صَلِّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ جَائَ الْجُمُعَةَ الثَّانِيَةَ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ فَقَالَ صَلِّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ جَائَ الْجُمُعَةَ الثَّالِثَةَ فَقَالَ صَلِّ رَکْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ تَصَدَّقُوا فَتَصَدَّقُوا فَأَعْطَاهُ ثَوْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ تَصَدَّقُوا فَطَرَحَ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ تَرَوْا إِلَی هَذَا أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ بِهَيْئَةٍ بَذَّةٍ فَرَجَوْتُ أَنْ تَفْطِنُوا لَهُ فَتَتَصَدَّقُوا عَلَيْهِ فَلَمْ تَفْعَلُوا فَقُلْتُ تَصَدَّقُوا فَتَصَدَّقْتُمْ فَأَعْطَيْتُهُ ثَوْبَيْنِ ثُمَّ قُلْتُ تَصَدَّقُوا فَطَرَحَ أَحَدَ ثَوْبَيْهِ خُذْ ثَوْبَکَ وَانْتَهَرَهُ
عمرو بن علی، یحیی، ابن عجلان، عیاض، ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جمعہ کے دن حاضر ہوا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم دو رکعت پڑھو۔ پھر وہ شخص دوسرے جمعہ میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم دو رکعت پڑھو۔ پھر وہ شخص تیسرے جمعہ میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دو رکعت ادا کرو اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم فرمایا کہ وہ صدقہ نکالیں چنانچہ لوگوں نے صدقہ خیرات دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کو دو کپڑے عنایت فرمائے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا۔ تم صدقہ ادا کرو۔ اس آدمی نے ایک کپڑا نکال کر ڈال دیا ان دو کپڑوں میں سے جو کہ ابھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو عنایت فرمائے تھے تو ارشاد فرمایا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہ تم لوگ اس آدمی کو نہیں دیکھتے کہ یہ آدمی مسجد میں بوسیدہ لباس میں حاضر ہوا تو میں اس کی ظاہری حالت دیکھ کر سمجھا کہ تم لوگ اس کی حالت دیکھ کر خود ہی سمجھ لوگے اور تم خود ہی اس کو صدقہ خیرات دے دو گے لیکن تم نے صدقہ نہیں دیا تو میں نے کہہ دیا کہ تم صدقہ ادا کرو اور جس وقت تم نے صدقہ کر دیا تو میں نے اس کو دو کپڑے عنایت کئے استعمال کرنے کے واسطے۔ اس کے بعد میں نے تم سے کہا کہ تم صدقہ کرو تو اس شخص نے اپنے ان دو کپڑوں میں سے ایک کپڑا نکال کر ڈال دیا۔(آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے) اس کو کہا اپنا کپڑا اٹھاؤ اور اسے ڈانٹا (کیونکہ وہ خود ہی ضرورت مند اور محتاج تھا)
It was narrated from Abu Saeed that a man entered the Masjid on a Friday when the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was delivering the Khutbah, and he said: “Pray two Rak’ahs.” Then he came on the following Friday, when the Prophet , was delivering the Khutbah and he said:“Pray two Rak’ahs.” Then he came on the third Friday, when the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم was delivering Khutbah and he said: “Pray two Rak’ahs.” Then he said: “Give in charity.” So they gave in charity, and he gave him (that man) two garments. Then he said: “Give in charity” and (that man) threw one of his two garments. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Have you not seen this man? He entered the Masjid in scruffy clothes and I hoped that you would notice him, and give charity to him, but you did not do that, so I said, ‘Give in charity.’ You gave in charity, and I gave him two garments, then I said: ‘Give in charity’ and he threw one of his two garments. Take your garment.” And he rebuked him. (Hasan)