فضیلت صدقہ
راوی: ابوداؤد , یحیی بن حماد , ابوعوانة , فراس , عامر , مسروق , عائشہ
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمَّادٍ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْتَمَعْنَ عِنْدَهُ فَقُلْنَ أَيَّتُنَا بِکَ أَسْرَعُ لُحُوقَا فَقَالَ أَطْوَلُکُنَّ يَدًا فَأَخَذْنَ قَصَبَةً فَجَعَلْنَ يَذْرَعْنَهَا فَکَانَتْ سَوْدَةُ أَسْرَعَهُنَّ بِهِ لُحُوقًا فَکَانَتْ أَطْوَلَهُنَّ يَدًا فَکَانَ ذَلِکَ مِنْ کَثْرَةِ الصَّدَقَةِ
ابوداؤد، یحیی بن حماد، ابوعوانة، فراس، عامر، مسروق، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جمع ہوگئیں اور عرض کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے پہلے کونسی اہلیہ ملاقات کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جو لمبے ہاتھ والی ہے۔ پھر انہوں نے ایک لکڑی لی اور ہاتھوں کی پیمائش کرنے لگیں تو ازوج مطہرات میں سے سب سے زیادہ جلدی حضرت سودہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملیں (یعنی وہ سب سے زیادہ صدقہ دینے والی تھیں سب ازواج مطہرات سے پہلے ان کا انتقال ہوا)۔
It was narrated from ‘Aishah, may Allah be pleased with her, that the wives of the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم gathered around him and said:“Which of us will be the first to follow you (in death)?” He said: “The one of you who has the longest arms.” They took a stick and started to measure their arms. But Sawdah was the first one to follow him. She was the one who had the longest arms, because she used to give in charity a great deal. (Sahih)