صدقہ خیرات کرنے کی سفارش سے متعلق
راوی: ہارون بن سعید , سفیان , عمرو , ابن منبہ , معاویہ بن ابوسفیان
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ ابْنِ مُنَبِّهٍ عَنْ أَخِيهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ الرَّجُلَ لَيَسْأَلُنِي الشَّيْئَ فَأَمْنَعُهُ حَتَّی تَشْفَعُوا فِيهِ فَتُؤْجَرُوا وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اشْفَعُوا تُؤْجَرُوا
ہارون بن سعید، سفیان، عمرو، ابن منبہ، معاویہ بن ابوسفیان سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مجھ سے کوئی آدمی مانگتا ہے میں اس کو نہیں دیتا جس وقت تک کہ تم لوگ اس کی سفارش نہیں کرتے۔ جس وقت تم لوگ سفارش کرتے ہو تو تم کو اجر و ثواب ہوتا ہے تو تم لوگ سفارش کرو اس کا تم کو اجر و ثواب ملے گا۔
It was narrated from Muawiyah bin Sufyan that the
Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “A man may come and ask for Something, and I refuse until you intercede, so that you will be rewarded.” And the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Intercede and you will be rewarded.” (Sahih)