جو شخص چلنے کی استطاعت نہ ہونے کے باوجود چلنے کی قسم کھالے۔
راوی: ابوموسی محمد بن مثنی , خالد بن حرث , حمید , ثابت , انس
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَيْخٍ کَبِيرٍ يَتَهَادَی بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ مَا بَالُ هَذَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَغَنِيٌّ عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفْسَهُ قَالَ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْکَبَ
ابوموسی محمد بن مثنی، خالد بن حرث، حمید، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک بوڑھے کے پاس سے گزرے جو (کمزوری کے سبب) اپنے دو بیٹوں کے سہارے چل رہا تھا۔ فرمایا اسے کیا ہوا۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے اپنے نفس کو تکلیف میں مبتلا کرنے سے بے نیاز ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سوار ہو کر جانے کا حکم دیا۔
Sayyidina Anas reported that Allah’s Messenger came by an old man being led by his two sons. He asked about him and was told that he had vowed to walk. He said, ‘Indeed, Allah has no concern with his punishing himself. Instruct him to ride.’
[Bukhari 6701, Muslim 3301]