سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 1709

ہر ماہ میں تین دن

راوی: سہل بن ابی سہل , ابومعاویہ , عاصم احول , ابوعثمان , ابوذر

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ صَامَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ فَذَلِکَ صَوْمُ الدَّهْرِ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ تَصْدِيقَ ذَلِکَ فِي کِتَابِهِ مَنْ جَائَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا فَالْيَوْمُ بِعَشْرَةِ أَيَّامٍ

سہل بن ابی سہل، ابومعاویہ، عاصم احول، ابوعثمان، حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے ہر ماہ تین دن روزہ رکھا تو یہ زمانہ بھر کے روزے ہیں (ثواب کے اعتبار) اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اس کی تصدیق نازل فرمائی جو کوئی بھی نیکی لائے تو اس کو اس کا دس گنا ملے گا تو ایک دن دس کے برابر ہوا ۔

It was narrated from Abu Dharr that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "Whoever fasts three days in every month, that is fasting for a lifetime." Then, in testimony of that, Allah revealed: "Whoever brings a good deed shall have ten times the like thereof to his credit.So one day is equivalent to ten (in reward). (Da'if)

یہ حدیث شیئر کریں