نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزے
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان بن عیینہ , ابن ابی لبید , ابوسلمہ , ابوسلمہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ کَانَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ صَامَ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ وَلَمْ أَرَهُ صَامَ مِنْ شَهْرٍ قَطُّ أَکْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ مِنْ شَعْبَانَ کَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ کُلَّهُ کَانَ يَصُومُ شَعْبَانَ إِلَّا قَلِيلًا
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان بن عیینہ، ابن ابی لبید، ابوسلمہ، ابوسلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ سے نبی کے روزے کے متعلق دریافت کیا۔ تو فرمایا آپ روزے رکھتے چلے جاتے حتیٰ کہ ہم یہ کہتے کہ اب تو روزہ ہی رکھیں گے اور روزہ موقوف فرما دیتے تو ہم کہتے اب تو روزہ ہی رکھیں گے اور روزہ موقوف فرما دیتے تو ہم کہتے اب تو موقوف ہی کر دیا میں نے نہیں دیکھا کہ آپ نے شعبان سے زیادہ کسی مہینہ روزے رکھے ہوں۔ آپ چند روز کے علاوہ پورا شعبان روزے رکھتے ۔
It was narrated that Abu Salamah said: "I asked 'Aishah about the fasting of the Prophet P.B.U.H. She said: 'He used to fast until
we thought he would always fast. And he used to not fast until we thought he would always not fast. I never saw him fast more in any month than in Sha'ban. He used to fast all of Sha'ban: he used to fast alI of Sha'ban except a little.' " (Sahih)