سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 1712

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزے

راوی: محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , ابوبشر , سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّی نَقُولَ لَا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّی نَقُولَ لَا يَصُومُ وَمَا صَامَ شَهْرًا مُتَتَابِعًا إِلَّا رَمَضَانَ مُنْذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ

محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابوبشر، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے رکھتے حتیٰ کہ ہم کہتے کہ اب روزہ موقوف نہ فرمائیں گے اور روزہ چھوڑ دیتے حتیٰ کہ ہم کہتے اب روزہ نہ رکھیں گے اور جب سے مدینہ تشریف لائے مسلسل پورا مہینہ رمضان کے علاوہ کبھی روزے نہیں رکھے ۔

It was narrated that Ibn 'Abbas said: "The Messenger of Allah P.B.U.H used to fast until we thought he would never stop fasting. And he used to not fast until we thought he would never fast. And he never fasted any complete month apart from Ramadan, from the time he came to Al-Madinah." (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں