سنن ابن ماجہ ۔ جلد اول ۔ روزوں کا بیان ۔ حدیث 1741

سوموار اور جمعرات کا روزہ

راوی: عباس بن عبدالعظیم عنبری , ضحاک بن مخلد , محمد بن رفاعہ , سہیل بن ابی صالح , ابوصالح , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّکَ تَصُومُ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ فَقَالَ إِنَّ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسَ يَغْفِرُ اللَّهُ فِيهِمَا لِکُلِّ مُسْلِمٍ إِلَّا مُهْتَجِرَيْنِ يَقُولُ دَعْهُمَا حَتَّی يَصْطَلِحَا

عباس بن عبدالعظیم عنبری، ضحاک بن مخلد، محمد بن رفاعہ، سہیل بن ابی صالح، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے۔ آپ سے عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ سوموار اور جمعرات کا روزہ رکھتے ہیں ؟ فرمایا سوموار اور جمعرات کو اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کی بخشش فرما دیتے سوائے دو قطع کلامی کرنے والوں کے۔ فرماتے ہیں کہ ان کو چھوڑ دو تاوقتیکہ یہ صلح کر لیں ۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet P.B.U.H used to fast on Mondays and Thursdays. It was said: "0 Messenger of Allah P.B.U.H, why do you fast on Mondays and Thursdays?" He said: "On Mondays and Thursdays Allah forgives every Muslim except two who have forsaken one another. He says: 'Leave these two until they reconcile.''' (Hasan)

یہ حدیث شیئر کریں