ایسا مذاق نہ کرو جس سے ایذاء پہنچے
راوی:
وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا تمار أخاك ولا تمازحه ولا تعده موعدا فتخلفه . رواه الترمذي وقال هذا حديث غريب
" اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تم اپنے مسلمان بھائی سے جھگڑا نہ کرو، نہ اس سے ایسا مذاق کرو جس سے اس کو تکلیف پہنچے اور نہ ایسا وعدہ کرو جس کو پورا نہ کر سکو۔ (حضرت شیخ عبدالحق نے لاتعدہ موعدا فتخلفہ کا یہ ترجمہ کیا ہے کہ تم وعدہ نہ کرو جیسا کہ وعدہ کیا جاتا ہے تاکہ تم وعدہ خلافی نہ کرو یعنی اگر وعدہ کرو تو اس کو پورا کرو یا پھر سرے سے وعدہ ہی نہ کرو اور وعدہ کا راستہ ہی بند کر دو تاکہ وعدہ خلافی کے وبال میں پڑنے کا تمہیں خوف ہی نہ رہے، اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔