متکبر فقیر سے متعلق احادیث
راوی: محمد بن مثنی , یحیی , ابن عجلان , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةٌ لَا يُکَلِّمُهُمْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الشَّيْخُ الزَّانِي وَالْعَائِلُ الْمَزْهُوُّ وَالْإِمَامُ الْکَذَّابُ
محمد بن مثنی، یحیی، ابن عجلان، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تین آدمی ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز ان سے کلام نہ فرمائیں گے (1) بوڑھا زناکار (2) مغرور فقیر (3) جھوٹ بولنے والا بادشاہ (یا حاکم)
It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘There are three to whom Allah, the Mighty and Sublime, will not speak on the Day of Resurrection: An old man who commits adultery, a poor man who is arrogant, and an Imam who tells lies.” (Hasan)