جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1639

مال غنیمت میں خیانت

راوی: حسن بن علی , عبدالصمد بن عبدالوارث , عکرمہ بن عمار , سماک ابوزمیل حنفی , ابن عباس , عمر بن خطاب

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سِمَاکٌ أَبُو زُمَيْلٍ الْحَنَفِيُّ قَال سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ فُلَانًا قَدْ اسْتُشْهِدَ قَالَ کَلَّا قَدْ رَأَيْتُهُ فِي النَّارِ بِعَبَائَةٍ قَدْ غَلَّهَا قَالَ قُمْ يَا عُمَرُ فَنَادِ إِنَّهُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ إِلَّا الْمُؤْمِنُونَ ثَلَاثًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

حسن بن علی، عبدالصمد بن عبدالوارث، عکرمہ بن عمار، سماک ابوزمیل حنفی، ابن عباس، حضرت عمر بن خطاب فرماتے ہیں کہ عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلاں شخص شہید ہوگیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہرگز نہیں میں نے اسے جہنم میں دیکھا ہے کیونکہ اس نے مال غنیمت سے ایک چادر چرائی تھی۔ پھر فرمایا اے عمر اٹھو اور تین اعلان کرو کہ جنت میں صرف مومن لوگ داخل ہوں گے۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔

Sayyidina Umar ibn Khattab (RA) narrated Someone said, “O Messenger of Allah! So-and-so is martyred.’ He said, “Certainly not! I have seen him in the fire for stealing a robe from the spoils. He said further, Get up. 0 Umar! And proclaim None but the believers will enter paradise.’ Three times,

یہ حدیث شیئر کریں