یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے۔
راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , یونس , ابن شہاب , ابوسلمہ , جابر بن عبد اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَبُو سَلَمَةَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَمَّا کَذَّبَتْنِي قُرَيْشٌ قُمْتُ فِي الْحِجْرِ فَجَلَّی اللَّهُ لِي بَيْتَ الْمَقْدِسِ فَطَفِقْتُ أُخْبِرُهُمْ عَنْ آيَاتِهِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَيْهِ زَادَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ لَمَّا کَذَّبَتْنِي قُرَيْشٌ حِينَ أُسْرِيَ بِي إِلَی بَيْتِ الْمَقْدِسِ نَحْوَهُ قَاصِفًا رِيحٌ تَقْصِفُ کُلَّ شَيْئٍ
احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا کہ آپ کہہ رہے تھے کہ جب کافروں نے معراج کو جھٹلایا تو میں کعبہ میں مقام حجر میں گیا اللہ تعالیٰ نے بیت المقدس کو میرے سامنے کردیا میں اسے دیکھ کر نشانیاں بتانے لگا یعقوب بن ابراہیم نے اس طرح کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیت المقدس میں میرے جانے کو کافروں نے جب جھٹلایا " قاصفا " وہ آندھی جو ہر چیز کو تباہ کردے" ضعف الحیات" کے معنی زندگی کے عذاب " ضعف الممات" معنی موت کا عذات " کرمنا اور اکرمنا " دونوں کے ایک ہی معنی ہیں یعنی ہم نے بزرگی دی " خلافک اور خلفک" دونوں کے ایک ہی معنی ہیں یعنی تیرے پیچھے" ونای" کے معنی دور ہوا " شاکلتہ" کے معنی اپنے طریقے پر " صرفنا " ہم نے واضح کیا " قبیلا " کے معنی مقابلہ یعنی آنکھوں کے سامنے " الانفاق" خرچ کرنا " فتورا " تنگ دل " اذقان" ذقن کی جمع ہے جس کے معنی ہیں تھوڑی یا ٹھڈی " موفورا " بھر پور یہ مجاہد نے بیان کیا ہے " تبیعا " بدلہ لینے والا، مگر حضرت ابن عباس کہتے ہیں کہ مدد گار " خبت" کے معنی ہیں بجھ جائے گی حضرت ابن عباس کا بیان ہے کہ " لاتبذر" کے معنی یہ ہیں کہ برے کاموں میں مت خرچ کرو " ابتغاء " رحمۃ روزی کی تلاش میں " مثبورا " کے معنی لعنت کیا گیا " لا تقف" مت پیچھے لگ تقل مت کہو " فجاسوا " گھس گئے قصد کیا " یزجی الفلک" کشی چلاتا ہے " یخرون للاذقان" کے معنی ہیں منہ کے بل گر پڑتے ہیں اس جگہ منہ سے مراد ٹھوڑیاں ہیں۔
Narrated Jabir bin 'Abdullah:
The Prophet said, "When the Quraish disbelieved me (concerning my night journey), I stood up in Al-Hijr (the unroofed portion of the Ka'ba) and Allah displayed Bait-ul-Maqdis before me, and I started to inform them (Quraish) about its signs while looking at it."