بیعت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ۔
راوی: احمد بن منیع , سفیان بن عیینہ , ابوزبیر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمْ نُبَايِعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمَوْتِ إِنَّمَا بَايَعْنَاهُ عَلَی أَنْ لَا نَفِرَّ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
وَمَعْنَی کِلَا الْحَدِيثَيْنِ صَحِيحٌ قَدْ بَايَعَهُ قَوْمٌ مِنْ أَصْحَابِهِ عَلَی الْمَوْتِ وَإِنَّمَا قَالُوا لَا نَزَالُ بَيْنَ يَدَيْکَ حَتَّی نُقْتَلَ وَبَايَعَهُ آخَرُونَ فَقَالُوا لَا نَفِرُّ
احمد بن منیع، سفیان بن عیینہ، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے موت پر بیعت نہیں کی تھی بلکہ نہ بھاگنے کی بیعت کی تھی۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ دونوں حدیثوں کے معنی صحیح ہیں۔ بعض صحابہ کرام نے موت پر بیعت کی اور انہوں نے عرض کیا ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مرتے دم تک لڑیں گے اور دوسروں نے فرار نہ ہونے اور ثابت قدم رہنے پر بیعت کی تھی۔
Sayyidina Jabir (RA) said, “We did not pledge allegiance with Allah’s Messenger to die, but our pledge was only that we shall not flee.”
[Bukhari 212, Muslim 1856]