صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1911

اللہ تعالیٰ کا قول کہ قریب ہے کہ تمہارا رب تم کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا۔

راوی: اسمعیل بن ابان , ابوالاحوص , آدم بن علی , ابن عمر

حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ آدَمَ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ إِنَّ النَّاسَ يَصِيرُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُثًا کُلُّ أُمَّةٍ تَتْبَعُ نَبِيَّهَا يَقُولُونَ يَا فُلَانُ اشْفَعْ يَا فُلَانُ اشْفَعْ حَتَّی تَنْتَهِيَ الشَّفَاعَةُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَلِکَ يَوْمَ يَبْعَثُهُ اللَّهُ الْمَقَامَ الْمَحْمُودَ

اسمعیل بن ابان، ابوالاحوص، آدم بن علی، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ قیامت کے دن ہر گروہ اپنے اپنے پیغمبر کے پاس جائیں گے تو سب ہی جواب دے دیں گے اور آخر شفاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آکر ٹھہریں گے اور یہی دن ہوگا کہ جس دن اللہ تعالیٰ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مقام محمود پر کھڑا کرے گا۔

Narrated Ibn Umar:
On the Day of Resurrection the people will fall on their knees and every nation will follow their prophet and they will say, "O so-and-so! Intercede (for us with Allah), "till (the right) intercession is given to the Prophet (Muhammad) and that will be the day when Allah will raise him into a station of praise and glory (i.e. Al-Maqam -al-Mahmud).

یہ حدیث شیئر کریں