جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1664

اصحاب بدر کی تعداد ۔

راوی: واصل بن عبدالاعلی کوفی , ابوبکر بن عیاش , ابواسحق , براء

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَصْحَابَ بَدْرٍ يَوْمَ بَدْرٍ كَعِدَّةِ أَصْحَابِ طَالُوتَ ثَلَاثُ مِائَةٍ وَثَلَاثَةَ عَشَرَ رَجُلًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُهُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ

واصل بن عبدالاعلی کوفی، ابوبکر بن عیاش، ابواسحاق ، حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جنگ بدر میں شریک ہونے والوں کی تعداد طالوت کے ساتھیوں کے برابر تھی۔ یعنی تین سو تیرہ۔ اس باب میں حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی حدیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے سفیان ثوری۔ وغیرہ نے بھی یہی حدیث ابواسحاق وغیرہ سے نقل کی ہے۔

Sayyidina Bara (RA) said: We used to relate that the companions (RA) at Badr were as the number of the companions of Talut: three hundred and thirteen.

[Bukhari 3958]

یہ حدیث شیئر کریں