زکوة نہ دینے کی سزا
راوی: ابومروان محمد بن عثمان عثمانی , عبدالعزیز بن ابی حازم , علاء بن عبدالرحمن , عبدالرحمن , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعُثْمَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تَأْتِي الْإِبِلُ الَّتِي لَمْ تُعْطِ الْحَقَّ مِنْهَا تَطَأُ صَاحِبَهَا بِأَخْفَافِهَا وَتَأْتِي الْبَقَرُ وَالْغَنَمُ تَطَأُ صَاحِبَهَا بِأَظْلَافِهَا وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا وَيَأْتِي الْکَنْزُ شُجَاعًا أَقْرَعَ فَيَلْقَی صَاحِبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَفِرُّ مِنْهُ صَاحِبُهُ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ يَسْتَقْبِلُهُ فَيَفِرُّ فَيَقُولُ مَا لِي وَلَکَ فَيَقُولُ أَنَا کَنْزُکَ أَنَا کَنْزُکَ فَيَتَقِيهِ بِيَدِهِ فَيَلْقَمُهَا
ابومروان محمد بن عثمان عثمانی ، عبدالعزیز بن ابی حازم، علاء بن عبدالرحمن، عبدالرحمن، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس اونٹ کی زکوة ادا نہ کی گئی ہوگی وہ آئیگا اور اپنے مالک کو اپنے کھروں سے روندے گا اور گائیں ، بکر یاں آکر اپنے مالک کو اپنے کھروں سے روندیں گی اور سینگوں سے ماریں گی اور خزانہ گنجا سانپ بن کر آئیگا اور قیامت کے روز اپنے مالک کو ملے گا تو مالک دوبارا اس سے بھاگ نکلے گا پھر وہ سامنے آئیگا تو مالک بھاگے گا پھر مالک اس سے کہے گا تجھے مجھ سے کیا دشمنی ہے ؟ وہ کہے گا میں تیرا خزانہ ہوں۔ خزانہ کا مالک ہاتھ سے بچنا چاہے گا وہ اس کا ہاتھ ہی نگل جائے گا ۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah P.B.U.H said: "The camels on which the dues (i.e., Zakat) were not paid will come, trampling their owners with their hooves. And cattle and sheep will come and trample their owners with their hooves and butt them with their horns. And hoarded treasure will come in the form of a baldheaded snake, and will meet its owner on the Day of Resurrection. Its owner will flee from it two times, then it will come to him and he will flee again, and will say: 'What do I have to do with you?' and it will say: 'I am your hoarded treasure, I am your hoarded treasure.' He will try to shield himself with his hand and it will devour it." (Sahih)