اللہ تعالیٰ کا قول کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی نشانیوں کو جھٹلایا اور اس کی ملاقات سے انکار کیا پس ان کے تمام اعمال اکارت گئے۔
راوی: محمد بن عبداللہ , سعید بن ابی مریم , مغیرہ , ابوالزناد , اعرج , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّهُ لَيَأْتِي الرَّجُلُ الْعَظِيمُ السَّمِينُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَا يَزِنُ عِنْدَ اللَّهِ جَنَاحَ بَعُوضَةٍ وَقَالَ اقْرَئُوا فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا وَعَنْ يَحْيَی بْنِ بُکَيْرٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ مِثْلَهُ
محمد بن عبد اللہ، سعید بن ابی مریم، مغیرہ، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن ایک بڑا موٹا تازہ آدمی آئے گا مگر وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مچھر سے بھی زیادہ حقیر ہوگا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس آیت کا مطلب یہی ہے، ( نُقِيْمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَزْنًا الخ۔ ۔) 18۔ الکہف : 105) یعنی ہم قیامت کے دن ان کے لئے وزن قائم نہ کریں گے اس حدیث کو یحیی مغیرہ سے وہ ابوالزناد سے اسی طرح روایت کرتے ہیں۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "On the Day of Resurrection, a huge fat man will come who will not weigh, the weight of the wing of a mosquito in Allah's Sight." and then the Prophet added, 'We shall not give them any weight on the Day of Resurrection ' (18.105)