اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
راوی: عبیداللہ بن عمرو مکی بن ابراہیم , عبداللہ بن سعید , صیجی , افلح , ابوایوب , ابوالیسر
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ صَيْفِيٍّ مَوْلَی أَفْلَحَ مَوْلَی أَبِي أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الْيَسَرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَدْعُو اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَدْمِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ التَّرَدِّي وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْغَرَقِ وَالْحَرَقِ وَالْهَرَمِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ يَتَخَبَّطَنِي الشَّيْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أَمُوتَ فِي سَبِيلِکَ مُدْبِرًا وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أَمُوتَ لَدِيغًا
عبیداللہ بن عمر، مکی بن ابراہیم، عبداللہ بن سعید، صیجی، افلح، ابوایوب، حضرت ابوالیسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا کرتے تھے اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ (کوئی مکان یا دیوار) مجھ پر گرے اور پناہ مانگتا ہوں میں اس بات سے کہ کسی بلند مقام سے گر پڑوں اور پناہ مانگتا ہوں ڈوبنے سے، جلنے سے اور بہت زیادہ بڑھاپے سے، اور پناہ چاہتا ہوں موت کے وقت شیطان کے غلبہ پا جانے سے اور پناہ چاہتا ہوں میں تیری راہ میں (جہاد سے) منہ موڑ کر بھاگنے سے اور پناہ مانگتا ہوں میں زہریلے جانور کے کاٹنے سے۔