اللہ کا قول کہ کیا آپ نے دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے انکار کیا اور کہا کہ مجھے وہاں بھی مال و اولاد ملے گا۔
راوی: حمیدی , سفیان , اعمش , ابی الطفی , مسروق , خباب
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ سَمِعْتُ خَبَّابًا قَالَ جِئْتُ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ السَّهْمِيَّ أَتَقَاضَاهُ حَقًّا لِي عِنْدَهُ فَقَالَ لَا أُعْطِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَا حَتَّی تَمُوتَ ثُمَّ تُبْعَثَ قَالَ وَإِنِّي لَمَيِّتٌ ثُمَّ مَبْعُوثٌ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ لِي هُنَاکَ مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيکَهُ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَحَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَکِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ
حمیدی، سفیان، اعمش، ابی الطفیٰ، مسروق، حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں عاص بن ابی وائل سہمی کے پاس آیا اور اس سے اپنی اجرت طلب کی اس نے کہا کہ جب تک تم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں چھوڑو گے میں تمہاری اجرت نہیں دوں گا، میں نے کہا تو اگر مر کر بھی زندہ ہوجائے یعنی قیامت تک تب بھی کفر نہیں کروں گا اس نے کہا کیا میں مر کر پھر زندہ ہو کر اٹھوں گا؟ میں نے کہا ہاں! اس نے کہا تو پھر ٹھیک ہے وہاں تو میرے پاس مال و اولاد سب ہی کچھ ہوگا تو پھر وہیں دے دوں گا چنانچہ اس وقت یہ آیت نازل ہوئی اس حدیث کو ثورعی، شعبہ، حفص، ابومعاویہ، وکیع، اعمش سے روایت کرتے ہیں۔
Narrated Khabbab:
I came to Al-'Asi bin Wail As-Sahmi and demanded something which he owed me. He said, "I will not give you (your money) till you disbelieve in Muhammad." I said, "No, I shall not disbelieve in Muhammad till you die and then be resurrected." He said, "Will I die and then be resurrected?" I said, 'Yes'. He said', "Then I will have wealth and children there, and I will pay you (there)." So this Verse was revealed:–
'Have you then seen him who disbelieved in Our Signs and (yet) says: I shall certainly be given wealth and children? (19.77)