صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1929

اللہ تعالیٰ کا قول کہ ہم لکھتے ہیں جو وہ کہتا ہے اور روز حساب اسے زیادہ عذاب دیں گے۔

راوی: بشر بن خالد , محمد بن جعفر , شعبہ , سلیمان , ابوالضحیٰ , مسروق , خباب

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ سَمِعْتُ أَبَا الضُّحَی يُحَدِّثُ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ کُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَکَانَ لِي دَيْنٌ عَلَی الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ فَأَتَاهُ يَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لَا أُعْطِيکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ وَاللَّهِ لَا أَکْفُرُ حَتَّی يُمِيتَکَ اللَّهُ ثُمَّ يَبْعَثَکَ قَالَ فَذَرْنِي حَتَّی أَمُوتَ ثُمَّ أُبْعَثَ فَسَوْفَ أُوتَی مَالًا وَوَلَدًا فَأَقْضِيکَ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ أَفَرَأَيْتَ الَّذِي کَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا

بشر بن خالد، محمد بن جعفر، شعبہ، سلیمان، ابوالضحیٰ، مسروق، حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں عہد جاہلیت میں لوہاری کا پیشہ کرتا تھا عاص بن وائل پر میرے کچھ دام تھے وہ لینے کے لئے میں اس کے پاس آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ میں تیرا واجب الادا اس وقت تک نہیں دے سکتا ہوں جب تک تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار نہ کرے گا میں نے کہا اللہ کی قسم میں ان کے ساتھ یہ معاملہ اس وقت تک نہیں کر سکتا ہوں جب تک کہ اللہ تعالیٰ تجھے مار کر دوبارہ زندہ نہ کرے عاص نے کہا اچھی بات ہے جب مجھے دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو میرے پاس مال ہوگا اس وقت میں تیرا مطالبہ پورا کردوں گا چنانچہ یہ آیت نازل ہوئی۔ (اَفَرَءَيْتَ الَّذِيْ كَفَرَ بِاٰيٰتِنَا الخ۔ ۔) 19۔ مریم : 77)

Narrated Masruq:
Khabbab said, "During the pre-lslamic period, I was a blacksmith and Al-Asi bin Wail owed me a debt." So Khabbab went to him to demand the debt. He said, "I will not give you (your due) till you disbelieve in Muhammad." Khabbab said, "By Allah, I shall not disbelieve in Muhammad till Allah makes you die and then resurrects you." Al-Asi said, "So leave me till I die and then be resurrected, for I will be given wealth and children whereupon I will pay you your debt." So this Verse was revealed:–
'Have you seen him who disbelieved in Our Signs and, (yet) says: I shall certainly be given wealth and children.' (19.77)

یہ حدیث شیئر کریں