اموال کی زکوة کہاں پر لی جائے
راوی: قتیبہ بن سعی , ابن ابی عدی , ابن اسحق , عمرو بن شعیب , عمروبن شعیب اپنے والد کے واسطہ ان کے دادا
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا تُؤْخَذُ صَدَقَاتُهُمْ إِلَّا فِي دُورِهِمْ
قتیبہ بن سعی، ابن ابی عدی، ابن اسحاق ، حضرت عمروبن شعیب اپنے والد کے واسطہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا (زکوة کے معاملہ میں) نہ جلب ہے، اور نہ جنب، بلکہ زکوة ان کے ٹھکانوں پر ہی لی جائے گی۔