جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1711

باب جہاد میں پہرہ دینے کی فضیلت۔

راوی: یحیی بن طلحہ کوفی , ابوبکر بن عیاش , حمید , انس

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ طَلْحَةَ الْيَرْبُوعِيُّ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُکَفِّرُ کُلَّ خَطِيئَةٍ فَقَالَ جِبْرِيلُ إِلَّا الدَّيْنَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا الدَّيْنَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَجَابِرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي قَتَادَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَکْرٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ هَذَا الشَّيْخِ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَعِيلَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَلَمْ يَعْرِفْهُ و قَالَ أَرَی أَنَّهُ أَرَادَ حَدِيثَ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَسُرُّهُ أَنْ يَرْجِعَ إِلَی الدُّنْيَا إِلَّا الشَّهِيدُ

یحیی بن طلحہ کوفی، ابوبکر بن عیاش، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے راستے میں قتل (یعنی شہید) ہو جانا ہر گناہ کو مٹا دیتا ہے۔ جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا قرض کے علاوہ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا قرض کے علاوہ۔ اس باب میں کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، اور ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔ حدیث انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ غریب ہے۔ ہم اس حدیث کو ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے صرف اسی شیخ (یحیی بن طلحہ کوفی) کی روایت سے جانتے ہیں۔ میں (امام ترمذی رحمہ اللہ) نے امام بخاری رحمہ اللہ سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انہوں نے اسے نہ پہچانا۔ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کا اس حدیث کی طرف اشارہ ہو جو حمید، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اہل جنت میں سے کوئی دنیا کی طرف لوٹنا نہیں پسند کرے گا سوائے شہید کے۔

Sayyidina Anas (RA) reported that Allah’s Messenger ‘- said, “Being killed in Allah’s path atones for sin.” but Jibril (AS) interposed, “except debt.” So Allah’s Messenger said, “Except debt.”

یہ حدیث شیئر کریں