احرام باندھنے کے واسطے غسل سے متعلق
راوی: احمد بن فضالةبن ابراہیم نسائی , خالد بن مخلد , سلیمان بن ہلال , یحیی , ابن سعید انصاری , قاسم بن محمد , ابوبکرصدیق
أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ فَضَالَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ النَّسَائِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي بَکْرٍ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ وَمَعَهُ امْرَأَتُهُ أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَيْسٍ الْخَثْعَمِيَّةُ فَلَمَّا کَانُوا بِذِي الْحُلَيْفَةِ وَلَدَتْ أَسْمَائُ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي بَکْرٍ فَأَتَی أَبُو بَکْرٍ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَأْمُرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ ثُمَّ تُهِلَّ بِالْحَجِّ وَتَصْنَعَ مَا يَصْنَعُ النَّاسُ إِلَّا أَنَّهَا لَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ
احمد بن فضالةبن ابراہیم نسائی، خالد بن مخلد، سلیمان بن ہلال، یحیی، ابن سعید انصاری، قاسم بن محمد، ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ حجةالوداع کے موقعہ پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے واسطے نکلے ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اسماء بنت عمیس بھی تھیں جس وقت وہ مقام ذوالحلیفہ پہنچ گئے تو اسماء کے پیٹ سے محمد بن ابوبکر کی ولادت ہوئی اس پر ابوبکر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور بتایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم ان کو حکم دو کہ غسل کرنے کے بعد احرام باندھ لیں اور حج کی نیت کر لیں پھر حج بیت اللہ کے طواف کے علاوہ تمام کام کریں جو کہ دوسرے لوگ کرتے ہیں۔
It was narrated from Abu Bakr that he went out for Hajj with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم on the Farewell Pilgrimage, and his wife Asma’ bint ‘Umais Al-Khath’amiyyah was with him. When they were at Dhul-Hulaifah, Asma’ gave birth to Muhammad bin Abi Bakr. Abu Bakr came to the Prophet and told him, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم told him to tell her to perform Ghusl, then begin the Talbiyah for Hajj, and to do everything that the people do, except that she should not circumambulate the House. (Sahih)