جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1721

بہترین لوگ کون ہیں

راوی: 0قتیبہ , ابن لہیعۃ , بکیر بن اشج , عطاء بن یسار , ابن عباس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ رَجُلٌ مُمْسِکٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِالَّذِي يَتْلُوهُ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِيهَا أَلَا أُخْبِرُکُمْ بِشَرِّ النَّاسِ رَجُلٌ يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَيُرْوَی هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

قتیبہ، ابن لہیعۃ، بکیر بن اشج، عطاء بن یسار، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں بہترین آدمی کے متعلق نہ بتاؤں بہترین شخص وہ ہے جو اللہ کے راستے میں اپنے گھوڑے کی لگام پکڑتا ہے۔ اور کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ اس کے بعد کونسا آدمی افضل ہے۔ وہ شخض جو اپنی بکریاں لے مخلوق سے جدا ہوگیا لیکن اس میں سے اللہ تعالیٰ کا حق ادا کرتا ہے اور کیا میں تمہیں بد ترین شخص کے متعلق نہ بتاؤں۔ بدترین شخص وہ ہے جو اللہ کے نام پر سوال کرتا ہے اور اسے نہیں دیا جاتا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے واسطے سے مرفوعاً منقول ہے۔

Sayyidina lbn Abbas (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “Shall I not tell you who the best of men is? The man who holds the rein of his horse in the path of Allah. Shall I not tell you who follows him? The man who is withdrawn with his sheep yet gives the right of Allah from that. Shall I not inform you who the most evil of men is? The man who seeks in the name of Allah, but is not given anything.”

[Ahmed 2961]

یہ حدیث شیئر کریں