صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1964

اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو لوگ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے اور خون نہیں کرتے جو اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق کے ساتھ اور نہ زنا کرتے ہیں اور جو بھی ایسا کریگا عذاب میں پڑے گا " اثاما " کے معنی عذاب عقوبت۔

راوی: آدم , شعبہ , منصور , سعید بن جبیر

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَی فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ قَالَ لَا تَوْبَةَ لَهُ وَعَنْ قَوْلِهِ جَلَّ ذِکْرُهُ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ قَالَ کَانَتْ هَذِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ

آدم، شعبہ، منصور، سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اس آیت کے متعلق دریافت کیا کہ تو انہوں نے جواب دیا کہ اس کی توبہ قبول نہیں ہے اس کے بعد میں نے (لَا يَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰ هًا اٰخَرَ الخ۔ ) 25۔ الفرقان : 68) کا مطلب معلوم کیا تو فرمایا کہ اس کے یہ معنی ہیں کہ ایام جاہلیت میں ایسا کیا مگر مسلمان ہونے کے بعد توبہ کی تو توبہ قبول ہے۔

Narrated Said bin Jubair:
I asked Ibn 'Abbas about Allah's saying:–
'.. this reward is Hell Fire.' (4.93) He said, "No repentance is accepted from him (i.e. the murderer of a believer)." I asked him regarding the saying of Allah:
'Those who invoke not with Allah any other god.' …(25.68)
He said, "This Verse was revealed concerning the pagans of the pre-lslamic period."

یہ حدیث شیئر کریں