زکوة دینے کے بعد پھر اس کو نہیں خریدنا چاہیے
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , نافع , عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَمَلَ عَلَی فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَهُ يُبَاعُ فَأَرَادَ أَنْ يَبْتَاعَهُ فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ لَا تَبْتَعْهُ وَلَا تَعُدْ فِي صَدَقَتِکَ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں دے دیا اس کے بعد انہوں نے اس کو بکتا ہوا دیکھا تو اس کو خریدنے کا ارادہ کیا مگر پہلے انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں نے دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو مت خریدو اپنے صدقہ میں رجوع مت کرو۔