صحیح مسلم ۔ جلد سوم ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 82

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا جو ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہے کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , مالک , ابن شہاب , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَدْنَ أَنْ يَبْعَثْنَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ إِلَی أَبِي بَکْرٍ فَيَسْأَلْنَهُ مِيرَاثَهُنَّ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ عَائِشَةُ لَهُنَّ أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نُورَثُ مَا تَرَکْنَا فَهُوَ صَدَقَةٌ

یحیی بن یحیی، مالک، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے ارادہ کیا کہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف بھجیں اور ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی میراث میں سے اپنا حصہ مانگیں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا ہمارا کوئی وارث نہیں ہوتا اور جو ہم چھوڑیں وہ صدقہ ہے۔

It is narrated on the authority of 'A'isha who said: When the Messenger of Allah (may peace be upon him) passed away, his wives made up their minds to send 'Uthman b. 'Affan (as their spokesman) to Abu Bakr to demand from him their share from the legacy of the Holy Prophet (may peace be upon him). (At this), A'isha said to them: Hasn't the Messenger of Allah (may peace be upon him) said: "We (Prophets) do not have any heirs; what we leave behind is (to be given in) charity"?

یہ حدیث شیئر کریں