زراعت کی زکوة کا بیان
راوی: ہارون بن سعید , ہیثم , عبداللہ بن وہب , یونس بن یزید , ابن شہاب , سالم بن عبداللہ عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْهَيْثَمِ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا سَقَتْ السَّمَائُ وَالْأَنْهَارُ وَالْعُيُونُ أَوْ کَانَ بَعْلًا الْعُشْرُ وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّوَانِي أَوْ النَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ
ہارون بن سعید، ہیثم، عبداللہ بن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب، سالم بن عبداللہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو زراعت بارش، نہر یا چشمہ سے یا خود بخود زمین کی تری پا کر اگے اس میں دسواں حصہ لازم ہوگا اور جس زراعت میں پانی کھینچ کو دیا جائے اس میں بیسواں حصہ لازم ہوگا۔