سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1593

زراعت کی زکوة کا بیان

راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہب , عمرو بن ابوزبیر , جابر بن عبداللہ جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيمَا سَقَتْ الْأَنْهَارُ وَالْعُيُونُ الْعُشْرُ وَمَا سُقِيَ بِالسَّوَانِي فَفِيهِ نِصْفُ الْعُشْرِ

احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، عمرو بن ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس زراعت میں نہر سے پانی پہنچے یا وہ چشمہ سے سیراب ہو اس میں دسواں حصہ لیا جائے گا اور جس زراعت میں پانی کنوئیں وغیرہ سے کھینچ کر دیا جائے اس میں بیسواں حصہ لازم ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں