زراعت کی زکوة کا بیان
راوی: ہیثم بن خالد , حسین بن اسود , وکیع , وکیع
حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ وَحُسَيْنُ بْنُ الْأَسْوَدِ الْعَجَلِيُّ قَالَا قَالَ وَکِيعٌ الْبَعْلُ الْکَبُوسُ الَّذِي يَنْبُتُ مِنْ مَائِ السَّمَائِ قَالَ ابْنُ الْأَسْوَدِ وَقَالَ يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ آدَمَ سَأَلْتُ أَبَا إِيَاسٍ الْأَسَدِيَّ عَنْ الْبَعْلِ فَقَالَ الَّذِي يُسْقَی بِمَائِ السَّمَائِ و قَالَ النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ الْبَعْلُ مَائُ الْمَطَرِ
ہیثم بن خالد، حسین بن اسود، حضرت وکیع کہتے ہیں کہ بعل سے مراد وہ زراعت ہے جو بارش کے پانی سے سیراب ہو ابن اسود نے کہا کہ یحیی ابن آدم کا کہنا ہے کہ میں نے ابوایاس اسدی سے (بعل کے بارے میں) پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ کھیتی یا زراعت جو بارش کے پانی سے سیراب ہو۔