سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1599

درخت پر انگوروں کا اندازہ کرلینے کا بیان

راوی: عبدالعزیز بن سری , بشربن منصور , عبدالرحمن بن اسحق , زہری , سعید بن مسیب , عتاب بن اسید , عتاب بن اسید

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ السَّرِيِّ النَّاقِطُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُخْرَصَ الْعِنَبُ کَمَا يُخْرَصُ النَّخْلُ وَتُؤْخَذُ زَکَاتُهُ زَبِيبًا کَمَا تُؤْخَذُ زَکَاةُ النَّخْلِ تَمْرًا

عبدالعزیز بن سری، بشربن منصور، عبدالرحمن بن اسحاق ، زہری، سعید بن مسیب، حضرت عتاب بن اسید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ انگوروں کا اندازہ لگایا جائے (کہ وہ کتنے ہیں) جیسا کہ کھجوروں میں اندازہ لگایا جاتا ہے اور ان کی زکوة اس وقت لی جائے جب وہ درخت سے اتر کر سوکھ جائیں جس طرح کہ کھجور کی زکوة سوکھنے کے بعد لی جاتی ہے۔

Narrated Attab ibn Usayd:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) commanded to estimate vines (for collecting zakat) as palm-trees are estimated. The zakat is to be paid in raisins as the zakat on palm trees is paid in dried dates.

یہ حدیث شیئر کریں