صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 1990

اللہ تعالیٰ کا قول کہ مومنوں میں ایسے بھی ہیں کہ انہوں نے اللہ سے جو کہہ دیا اس میں پورے اترے اور بعض وقت کے منتظر ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی "نحبہ" اس کا عہد " اقطارھا " کناروں سے لاتوھا قبول کر لیں اس کو ۔

راوی: ابو الیمان , شعیب , زہری , خارجہ بن زید بن ثابت , زید بن ثابت

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَ لَمَّا نَسَخْنَا الصُّحُفَ فِي الْمَصَاحِفِ فَقَدْتُ آيَةً مِنْ سُورَةِ الْأَحْزَابِ کُنْتُ کَثِيرًا أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَؤُهَا لَمْ أَجِدْهَا مَعَ أَحَدٍ إِلَّا مَعَ خُزَيْمَةَ الْأَنْصَارِيِّ الَّذِي جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ

ابو الیمان، شعیب، زہری، خارجہ بن زید بن ثابت، حضرت زید بن ثابت سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب ہم نے قرآن کو ایک جگہ لکھا تو سورت احزاب کی ایک آیت جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کرتا تھا وہ مجھے کسی کے پاس نہیں ملی آخر خزیمہ انصاری سے حاصل ہوئی اور ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا سچا فرمایا تھا کہ ان کی تنہا شہادت دو مسلمانوں کی شہادت کے برابر فرمائی تھی وہ آیت یہ ہے (مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ رِجَالٌ صَدَقُوْا مَا عَاهَدُوا اللّٰهَ عَلَيْهِ آخر آیت تک۔) 33۔ الأحزاب : 23)

Narrated Zaid bin Thabit:
When we collected the fragramentary manuscripts of the Qur'an into copies, I missed one of the Verses of Surat al-Ahzab which I used to hear Allah's Apostle reading. Finally I did not find it with anybody except Khuzaima Al-Ansari, whose witness was considered by Allah's Apostle equal to the witness of two men. (And that Verse was:)
'Among the believers are men who have been true to their covenant with Allah.'

یہ حدیث شیئر کریں