اللہ تعالیٰ کا قول کہ اگر تم اللہ رسول اور آخرت کو پسند کرو تو اللہ نے تم میں سے نیک بیویوں کے لئے بڑا ثواب مقرر کر رکھا ہے حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ واذکرن ما یلی فی بیوتکن من آیات اللہ والحکمۃ الخ میں آیات سے مراد قرآن اور الحکمۃ سے مراد سنت رسول ہے۔
راوی: لیث , یونس , ابن شہاب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن , عائشہ
وقال الیث حدثنی یونس عن ابن شہاب قال اخبرنی ابوسلمۃ بن عبدالرحمن ان عائشۃ زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم بتخیر ازواجہ بدابی فقال انی ذاکرلک امرا فلاعلیک ان لاتعجلی حتی تستامری ابویک قالت وقد علم ان ابوی لم یکونا یامر انی بفراقہ قالت ثم قال ان اللہ جل ثنائہ قال یایھاالنی قل لازاواجک ان کنتن تردن الحیواۃ الدنیا وزینتھا الی اجرا عظیما قالت فقلت فی ای ھذا استامر ابوی فانی ارید اللہ ورسولہ والدارالاخرۃ قالت ثم فعل ازواج النبی صلی اللہ علیہ وسلم مثل مافعلت تابعہ موسیٰ بن اعین عن معمر عن الزھری قال اخبرنی ابوسلمہ وقال عبدالرزاق وابوسفیان المعمری عن معمر عن الزھری عن عروہ عن عائشۃ۔
لیث، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ جس وقت اللہ تعالیٰ کا یہ حکم آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے سب سے اول مجھ سے فرمایا کہ میں تم سے ایک بات کہتا ہوں جواب میں جلدی مت کرنا بلکہ اپنے والدین سے پوچھ کر جواب دینا یہ بات آپ نے اس غرض سے فرمائی کہ کہیں میں مال کو پسند نہ کرلوں کیونکہ والدین تو آخرت اور رسول اللہ ہی کو پسند کریں گے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا! اگر تم دنیا کے مال و متاع کو پسند کرتی ہو تو پھر میں تم کو بہت سا مال دے کر خوشی سے رخصت کردوں اور اگر تم اللہ و رسول اور آخرت کو پسند کرتی ہو تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے بڑا اجر مقرر کیا ہے مگر شرط یہ ہے کہ تم نیکی پر قائم رہو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آپ سے عرض کیا میں اس کو والدین سے کیا پوچھوں میں تو اللہ و رسول اور آخرت کو پسند کرتی ہوں پھر یہی بات حضور نے دوسری ازواج سے فرمائی اور ان سب نے بھی یہی جواب دیا موسیٰ بن اعین، معمر، زہری، ابوسلمہ، عبدالرزاق، ابوسفیان سے اس کے متابع حدیث روایت کی نیز زہری، عروہ سے وہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بھی روایت کرتے ہیں۔
Narrated 'Aisha:
(the wife of the Prophet) when Allah's Apostle was ordered to give option to his wives, he started with me, saying, "I am going to mention to you something, but you shall not hasten (to give your reply) unless you consult your parents." The Prophet knew that my parents would not order me to leave him. Then he said, "Allah says: 'O Prophet (Muhammad)! Say to your wives: If you desire the life of this world and its glitter……..a great reward." (33.28-29) I said, "Then why I consult my parents? Verily, I seek Allah, His Apostle and the Home of the Hereafter." Then all the other wives of the Prophet did the same as I did.