سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1611

صدقہ فطر کی مقدار کا بیان

راوی: مسدد , سلیمان بن داؤد , حماد , ایوب , نافع , عبداللہ عبداللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَعَدَلَ النَّاسُ بَعْدُ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ قَالَ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُعْطِي التَّمْرَ فَأُعْوِزَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ التَّمْرَ عَامًا فَأَعْطَی الشَّعِيرَ

مسدد، سلیمان بن داؤد، حماد، ایوب، نافع، عبداللہ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ پھر لوگ نصف صاع گیہوں کا دینے لگے نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھجور دیا کرتے تھے ایک سال مدینہ میں کھجور کی شدید قلت ہوئی تو انہوں نے کھجور کے بدلہ جو دیئے۔

یہ حدیث شیئر کریں