صدقہ فطر میں نصف صاع گیہوں کی دلیل
راوی: مسدد , سلیمان بن داؤد , حماد بن زید , نعمان بن راشد , مسدد , ثعلبہ بن عبداللہ بن ابی صعیر عبداللہ بن ابی صعیر
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَسُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَکِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ مُسَدَّدٌ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ وَقَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ أَوْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صُعَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعٌ مِنْ بُرٍّ أَوْ قَمْحٍ عَلَی کُلِّ اثْنَيْنِ صَغِيرٍ أَوْ کَبِيرٍ حُرٍّ أَوْ عَبْدٍ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثَی أَمَّا غَنِيُّکُمْ فَيُزَکِّيهِ اللَّهُ وَأَمَّا فَقِيرُکُمْ فَيَرُدُّ اللَّهُ تَعَالَی عَلَيْهِ أَکْثَرَ مِمَّا أَعْطَی زَادَ سُلَيْمَانُ فِي حَدِيثِهِ غَنِيٍّ أَوْ فَقِيرٍ
مسدد، سلیمان بن داؤد، حماد بن زید، نعمان بن راشد، مسدد، ثعلبہ بن عبداللہ بن ابی صعیر سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر دو آدمیوں پر گیہوں کا ایک صاع واجب ہے چھوٹا ہو یا بڑا، آزاد ہو یا غلام، مرد ہو یا عورت تم میں سے جو غنی ہے اللہ اس کو پاک کرے گا اور جو نادادر ہے اللہ اس کو اس سے زائد دے گا جتنا اس نے دیا ہے سلیمان نے اپنی حدیث میں غنی و فقیر کا اضافہ کیا ہے۔
Narrated Tha'labah ibn Su'ayr:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: One sa' of wheat is to be taken from every two, young or old, freeman or slave, male or female. Those of you who are rich will be purified by Allah, and those of you who are poor will have more than they gave returned by Him to them. Sulayman added in his version: "rich or poor"