سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1618

خالی ہے

راوی: محمد بن مثنی , سہل بن یوسف , حمید , حسن , ابن عباس حسن

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حُمَيْدٌ أَخْبَرَنَا عَنْ الْحَسَنِ قَالَ خَطَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي آخِرِ رَمَضَانَ عَلَی مِنْبَرِ الْبَصْرَةِ فَقَالَ أَخْرِجُوا صَدَقَةَ صَوْمِکُمْ فَکَأَنَّ النَّاسَ لَمْ يَعْلَمُوا فَقَالَ مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قُومُوا إِلَی إِخْوَانِکُمْ فَعَلِّمُوهُمْ فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذِهِ الصَّدَقَةَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ أَوْ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ عَلَی کُلِّ حُرٍّ أَوْ مَمْلُوکٍ ذَکَرٍ أَوْ أُنْثَی صَغِيرٍ أَوْ کَبِيرٍ فَلَمَّا قَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ رَأَی رُخْصَ السِّعْرِ قَالَ قَدْ أَوْسَعَ اللَّهُ عَلَيْکُمْ فَلَوْ جَعَلْتُمُوهُ صَاعًا مِنْ کُلِّ شَيْئٍ قَالَ حُمَيْدٌ وَکَانَ الْحَسَنُ يَرَی صَدَقَةَ رَمَضَانَ عَلَی مَنْ صَامَ

محمد بن مثنی، سہل بن یوسف، حمید، حضرت حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رمضان کے اخیر میں ابن عباس نے بصرہ کے منبر پر خطبہ پڑھا اور کہا اپنے روزوں کا صدقہ نکالو لیکن لوگ آپ کا مطلب نہیں سمجھے آپ نے پوچھا یہاں شہر کے لوگوں میں سے کون موجود ہیں؟ وہ کھڑے ہوں اور اپنے بھائیوں کو سمجھا دیں کیونکہ ان کو یہ نہیں معلوم کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ صدقہ فرض کیا ہے ایک صاع کھجور یا صاع جَو یا نصف صاع گیہوں ہر آزاد غلام مرد عورت پر چھوٹا ہو یا بڑا جب حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف لائے تو ارزانی دیکھ کر فرمایا اللہ نے تم کو وسعت دی لہذا اب تمام چیزوں میں ایک صاع ہی دیا کرو (یعنی پھر بھی ایک صاع ہی دیا کرو) حمید کہتے ہیں کہ حضرت حسن کی رائے یہ تھی کہ صدقہ فطر اس شخص پر لازم ہے جس نے روزے بھی رکھے ہوں۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
Al-Hasan said: Ibn Abbas preached towards the end of Ramadan on the pulpit (in the mosque) of al-Basrah. He said: Bring forth the sadaqah relating to your fast. The people, as it were, could not understand. Which of the people of Medina are present here? Stand for your brethren, and teach them, for they do not know.
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) prescribed this sadaqah as one sa' of dried dates or barley, or half a sa' of wheat

یہ حدیث شیئر کریں