صحیح بخاری ۔ جلد دوم ۔ تفاسیر کا بیان ۔ حدیث 2008

اللہ تعالیٰ کا قول کہ ان لوگوں کی طرح مت ہو جاؤ جنہوں نے موسیٰ علیہ السلام کو دکھ پہنچایا۔

راوی: اسحاق بن ابراہیم , روح بن عبادہ , عوف , حسن ومحمد وخلاس , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ وَخِلَاسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ مُوسَی کَانَ رَجُلًا حَيِيًّا وَذَلِکَ قَوْلُهُ تَعَالَی يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَکُونُوا کَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَی فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا

اسحاق بن ابراہیم، روح بن عبادہ، عوف، حسن ومحمد وخلاس، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام بہت ہی حیاء دار اور شرمیلے تھے (یہاں تک کہ کسی کے سامنے نہاتے بھی نہ تھے) اس آیت میں اسی قصہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ (يٰ اَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى فَبَرَّاَهُ اللّٰهُ مِمَّا قَالُوْا الخ۔) 33۔ الأحزاب : 69)

Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "Moses was a shy man, and that is what the Statement of Allah means:
'O you who believe Be not like those who annoyed Moses, but Allah proved his innocence of that which they alleged and he was honorable in Allah's Sight.' (33.69)

یہ حدیث شیئر کریں