مشکوۃ شریف ۔ جلد چہارم ۔ ممنوع چیزوں یعنی ترک ملاقات انقطاع تعلق اور عیب جوئی کا بیان ۔ حدیث 950

خدا کے لئے کسی سے محبت یا نفرت کرنے کی فضیلت

راوی:

وعن أبي أمامة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أحب عبد عبدا لله إلا أكرم ربه عز وجل . رواه أحمد

" اور حضرت ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا جس بندے نے کسی بندے سے محض اللہ کی رضا و خوشنودی کی خاطر محبت دوستی رکھی تو اس نے درحقیقت اپنے پروردگار عزوجل کی تعظیم و تکریم کی ۔ (احمد)

یہ حدیث شیئر کریں