بہتر لوگ کون ہیں؟
راوی:
وعن أسماء بنت يزيد أنها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ألا أنبئكم بخياركم ؟ قالوا بلى يا رسول الله قال خياركم الذين إذا رؤوا ذكر الله رواه ابن ماجه
" اور حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کیا میں تمہیں بتاؤں تم میں سے بہترین لوگ کون ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا ہاں ضرور بتائیں حضور نے فرمایا تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ یاد آ جائے۔ (ابن ماجہ)
تشریح
باب حفظ اللسان میں تیسری فصل میں یہ حدیث مع ترجمہ و شرح کے نقل کی جا چکی ہے۔