تفسیر سورت الصافات اور مجاہد نے کہا "ویقذفون' بالغیب من مکان بعید میں مکان بعید سے مراد ہے ہر جگہ سے اور یقدفون من کل جانب میں یقدفون کے معنی ہیں وہ پھینکے جاتے ہیں واصب کے معنی ہمیشہ "لازب" بمعنی لازم "تا تو تناعن الیمین" میں الیمین سے مراد حق ہے یہ الفاظ کفار شیطان سے کہیں گے " غول" سے مراد پیٹ کی تکلیف ہے " یزفون" انکی عقلیں زائل نہ ہونگی " قرین" سے مراد شیطان ہے یھرعون تیز دوڑتے ہونگے یزفون تیز رفتاری سے چلتے ہونگے وبین الجنۃ نسباکفار قریش نے کہا کہ ملائکہ اللہ کی بیٹیاں ہیں اور انکی مائیں سردار جنوں کی بیٹیاں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جنوں کو معلوم ہے کہ وہ حاضرکئے جائیں گے اور ابن عباس نے کہا کہ لنحن الصافون میں صافون سے فرشتے مراد ہیں اور صراط الجحیم سے مراد سوار الجحیم اور وسط الجحیم یعنی دوزخ کا درمیانی حصہ ہے لشوبا یعنی ان کے کھانے میں آمیزش ہوگی اور گرم پانی ملایا جائے گا مدحوار بھگایا ہوا ابیض مکنون سے مراد چھپا ہوا موتی ہے وترکنا علیۃ فی الاخرین سے مراد یہ ہے کہ ان کا ذکر خیر ہوتا ہے یستسخرون وہ مذاق کرتے ہیں بعلا سے مراد ربا ہے یعنی سردار اور بیشک یونس علیہ السلام پیغمبر سے تھے ۔
راوی: ابراہیم بن منذر , محمد بن فلیح , فلیح , ہلال بن علی , بنی عامر بن لوئی کے فرد عطاء بن یسار , ابوہریرہ
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْ يُونُسَ بْنِ مَتَّی فَقَدْ کَذَبَ
ابراہیم بن منذر، محمد بن فلیح، فلیح، ہلال بن علی، بنی عامر بن لوئی کے ایک فرد عطاء بن یسار ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے کہا کہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یونس بن متی سے بہتر ہوں تو اس نے جھوٹ کہا۔
Narrated Abu Huraira:
The Prophet said, "He who says that I am better than Jonah bin Matta, tells a lie.'