بوقت احرام خوشبو لگانے کی اجازت سے متعلق
راوی: احمد بن نصر , عبداللہ بن ولید , سفیان , محمد بن عبداللہ بن مبارک , اسحق , ازرق , سفیان , حسن بن عبیداللہ , ابراہیم , اسود , عائشہ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ يَعْنِي الْعَدَنِيَّ عَنْ سُفْيَانَ ح وَأَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَکِ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْحَقُ يَعْنِي الْأَزْرَقَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی وَبِيصِ الطِّيبِ فِي رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ فِي حَدِيثِهِ وَبِيصِ طِيبِ الْمِسْکِ فِي مَفْرِقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن نصر، عبداللہ بن ولید، سفیان، محمد بن عبداللہ بن مبارک، اسحاق ، ازرق، سفیان، حسن بن عبیداللہ، ابراہیم، اسود، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک سر میں خوشبو کی مہک دیکھ رہی ہوں اور (ایسا لگ رہا ہے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حالت احرام میں ہیں اور ایک دوسری روایت ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مانگ میں مشک کی مہک محسوس کر رہی ہوں۔
It was narrated that ‘Aishah said: “It is as if I can see the glistening of the perfume on the head of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم when he is in Ihram.” Ahmad bin Nasr (one of the narrators) said in his narration: “The glistening of the perfume of musk in the parting (of the hair) of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم. (Sahih)