سوال سے بچنے کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث بن سعد , جعفربن ربیعہ , بکر بن سوادہ , مسلم بن مخشی , ابن فراسی
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ بَکْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ مَخْشِيٍّ عَنْ ابْنِ الْفِرَاسِيِّ أَنَّ الْفِرَاسِيَّ قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وَإِنْ کُنْتَ سَائِلًا لَا بُدَّ فَاسْأَلْ الصَّالِحِينَ
قتیبہ بن سعید، لیث بن سعد، جعفربن ربیعہ، بکر بن سوادہ، مسلم بن مخشی، ابن فراسی سے روایت ہے کہ فراسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کیا میں لوگوں سے سوال کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ ہاں اگر تجھ کو ضرورت پیش آجائے مانگنے کی تو نیک لوگوں سے سوال کرنا۔