سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1643

سوال سے بچنے کا بیان

راوی: ابو ولید , لیث , بکیر بن عبداللہ بن اشج , بسر بن سعید , ابن ساعدی , ابن الساعدی

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُکَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ السَّاعِدِيِّ قَالَ اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَی الصَّدَقَةِ فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ فَقُلْتُ إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ وَأَجْرِي عَلَی اللَّهِ قَالَ خُذْ مَا أُعْطِيتَ فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَمَّلَنِي فَقُلْتُ مِثْلَ قَوْلِکَ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَهُ فَکُلْ وَتَصَدَّقْ

ابو ولید، لیث، بکیر بن عبداللہ بن اشج، بسر بن سعید، ابن ساعدی سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے صدقہ کا مال ان کے حوالہ کیا تو انہوں نے مجھے اس کا حق محنت دینا چاہا میں نے عرض کیا کہ میں نے یہ کام محض اللہ کی خوشنودی کے لئے کیا ہے میرا اجر بھی وہی دے گا۔ حضرت عمر نے فرمایا جو میں دے رہا ہوں وہ لے لو میں نے بھی حضور کے زمانہ میں یہ کام کیا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کچھ دینا چاہا تب میں نے بھی تیری ہی جیسی بات کہی تھی اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا کہ جب کوئی چیز تجھے بغیر مانگے ملے تو اس کو کھا اور صدقہ کر۔

یہ حدیث شیئر کریں