سوال سے بچنے کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , عبیدہ بن حمید , ابوزعراء , ابواحوص , مالک بن نضلہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو الزَّعْرَائِ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِيهِ مَالِکِ بْنِ نَضْلَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَيْدِي ثَلَاثَةٌ فَيَدُ اللَّهِ الْعُلْيَا وَيَدُ الْمُعْطِي الَّتِي تَلِيهَا وَيَدُ السَّائِلِ السُّفْلَی فَأَعْطِ الْفَضْلَ وَلَا تَعْجِزْ عَنْ نَفْسِکَ
احمد بن حنبل، عبیدہ بن حمید، ابوزعراء، ابواحوص، حضرت مالک بن نضلہ سے روایت کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاتھ تین قسم کے ہیں ایک ہاتھ تو اللہ کا ہے جو سب سے بلند ہے دوسرے صدقہ دینے والے کا ہاتھ جو اللہ کے ہاتھ سے قریب تر ہے تیسرے لینے والے کا ہاتھ جو نیچے ہے پس جو چیز ضرورت سے زائد ہو اس کو صدقہ میں دیدے اور اپنے نفس کا کہا مت مان۔