بنی ہاشم کے لئے صدقہ لینا جائز نہیں ہے
راوی: موسی بن اسمعیل , مسلم بن ابراہیم , حماد , قتادہ انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَمُرُّ بِالتَّمْرَةِ الْعَائِرَةِ فَمَا يَمْنَعُهُ مِنْ أَخْذِهَا إِلَّا مَخَافَةَ أَنْ تَکُونَ صَدَقَةً
موسی بن اسماعیل، مسلم بن ابراہیم، حماد، قتادہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ اگر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کھجور بھی ایسی مل جاتی جس کا مالک معلوم نہ ہوتا تو اس کو محض اس خیال سے نہ لیتے کہ کہیں یہ صدقہ کی نہ ہو۔