بنی ہاشم کے لئے صدقہ لینا جائز نہیں ہے
راوی: نصر بن علی , خالد بن قیس , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ أَخْبَرَنَا أَبِي عَنْ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ تَمْرَةً فَقَالَ لَوْلَا أَنِّي أَخَافُ أَنْ تَکُونَ صَدَقَةً لَأَکَلْتُهَا قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ هَکَذَا
نصر بن علی، خالد بن قیس، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک کھجور ملی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر مجھ کو یہ خوف نہ ہوتا کہ یہ صدقہ کی ہے تو میں اس کو کھا لیتا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ہشام نے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے۔