سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1653

مال کا حق

راوی: قتیبہ بن سعید , ابوعوانہ , عاصم بن ابی نجود , شقیق , عبداللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کُنَّا نَعُدُّ الْمَاعُونَ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَوَرَ الدَّلْوِ وَالْقِدْرِ

قتیبہ بن سعید، ابوعوانہ، عاصم بن ابی نجود، شقیق، حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں"ماعون" ڈول اور دیگچی وغیرہ دینے کو سمجھتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں