سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1655

مال کا حق

راوی: جعفر بن مسافر , ابن ابی فدیک , ہشام بن سعد , زید بن اسلم , ابوصالح , ابوہریرہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ فِي قِصَّةِ الْإِبِلِ بَعْدَ قَوْلِهِ لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا قَالَ وَمِنْ حَقِّهَا حَلَبُهَا يَوْمَ وِرْدِهَا

جعفر بن مسافر، ابن ابی فدیک، ہشام بن سعد، زید بن اسلم، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی حدیث سابق کی طرح مروی ہے لیکن اونٹ کے قصہ میں جو یہ مذکور ہے کہ وہ انکا حق ادا نہ کرتا ہو حدیث ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں اس کے بعد یہ اضافہ ہے کہ ان کے حق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ جب وہ اپنی باری پر پانی پینے آئیں تو انکا دودھ دوہے۔

یہ حدیث شیئر کریں